اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیرِ اہتمام محسنِ ملت الشیخ محسن علی نجفی نور اللہ مرقدہ کی دوسری برسی کے موقع پر ایک خصوصی کتب نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں دینی و فکری موضوعات پر شائع ہونے والی متعدد علمی کتب کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔
اس موقع پر علامہ مولانا مراد علی بلاغی کی جانب سے مختلف موضوعات پر 30 سے زائد کتب کی تالیف، تصنیف اور ترجمہ کی شاندار علمی خدمات کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا۔ ان کتب میں فقہ، عقائد، تاریخِ اسلام، سیرتِ اہل بیتؑ اور معاصر فکری مباحث جیسے موضوعات شامل ہیں، جو علمی و تحقیقی حلقوں میں نمایاں اہمیت رکھتے ہیں۔
تقریب کے دوران علامہ مولانا مراد علی بلاغی کو ان کی علمی کاوشوں کے اعتراف میں حجۃ الاسلام والمسلمین قبلہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کے دستِ مبارک سے شیلڈ پیش کی گئی۔ یہ تقریب جامعۃ الکوثر اسلام کے المصطفیٰ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جہاں علماء، اساتذہ، طلبہ اور علمی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب کے اختتام پر محسنِ ملت الشیخ محسن علی نجفیؒ کی علمی و دینی خدمات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ